جھنگ کبڈی ٹیم نے مظفرگڑھ ٹیم کو 3 پوائنٹس سے شکست دے دی

ہفتہ 9 ستمبر 2023 18:16

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سلمان خان لودھی کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ کا کھیلوں کو فروغ دینے کےلیے اقدامات کے سلسلے میں فیصل سٹیڈیم میں جھنگ اور مظفرگڑھ کی کبڈی ٹیموں کے درمیان ایک میچ کا انعقاد کیا گیاہے، میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ سردار ناصر شہزاد ڈوگر تھے، اے سی ایچ ار تیمور عثمان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر کلیم خان بھی ان کے ہمراہ تھے،کانٹے دار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد جھنگ نے مظفرگڑھ کو تین پوائنٹ سے ہرا دیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو تفریح کے بہتر مواقع فراہم کرنے کےلئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں تیزی لا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کبڈی اور فٹبال کے میچز بھی منعقد کرائے جائیں گے۔

\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں