تھل ڈیزرٹ ریلی 9 تا 12 نومبر ہو گی

بدھ 8 نومبر 2023 18:19

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2023ء) تھل ڈیزرٹ ریلی 9 تا 12 نومبر ہو گی جس کی منظوری نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دے دی۔محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں تھل ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ 200 کلو میٹر تھل ڈیزرٹ ریلی کوٹ ادو اور لیہ کے اضلاع میں ہو گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تھل ڈیزرٹ ریلی میں خواتین سمیت 100 سے زائد ڈرائیورز حصہ لیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تھل ڈیزرٹ ریلی میں ڈرٹ بائیک اور کواڈ بائیک سوار بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں