سانگلہ ہل و گردونواح میں سیوریج کے گندے پانی سے اگائی جانیوالی سبزیوں کی کاشت پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا

ْشہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادار سے ذمہ داران کیخلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ

جمعرات 25 مارچ 2021 13:25

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2021ء) سانگلہ ہل و گردونواح میں سیوریج کے گندے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کی کاشت پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادار سے ذمہ داران کیخلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سانگلہ ہل و گردونواح میں سیوریج کے گندے پانی سے اگائے جانے والی سبزیاں جہاں پر سانگلہ ہل سمیت دوسرے اضلاع کے شہری کھانے پر مجبور ہیں وہیں پر ان سبزیوں کے کھانے سے مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا ہورہے ہیںاس سلسلہ میں شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ شہر بھر کے سیوریج کے گندے پانی سے اگائی جانے والی سبزیاں جہاں پر ہم لوگ کھا رہے ہیں وہیں پر دوسرے اضلاع شہری بھی گندے پانی سے اگائی جانے والی سبزیاں کھا کھا کر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ اس بابت متعدد مرتبہ حکام بالا کی متوجہ اس طرف مبذول کروائی جا چکی ہے مگر بدقسمتی سے سب لاحاصل رہی ہے شہریوں کا مزید کہنا تھا اگر یہی صورتحال چلتی رہی تو وہ دن دور نہیں جب گندگی سے پیدا کی جانے والی ہی اجناس سب کھانے پر مجبور ہونگے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فی الفور قانون کو حرکت میں لاتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں