جیکب آباد کے چارمختلف تھانوں پرخاتون ہیڈ محرر تعینات

جمعرات 11 اگست 2022 16:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) جیکب آباد کے چارمختلف تھانوں پرخاتون ہیڈ محرر تعینات۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جاری کردہ ہدایات پر ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے ضلع کے چار مختلف تھانوں پر 4خاتون پولیس ہیڈ کانسٹیبلز کو ہیڈ محرر تعینات کردیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی پر اے ایس آئی صبیحہ کھوسو، تھانہ ائیر پورٹ پر زرینہ بیگم، تھانہ صدر پر رخسانہ ناز اورتھانہ اے سیکشن ٹھل پر یاسمین کو تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ایسا آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی خواتین پولیس ملازمین کو خود مختار بنانے کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تھانے کے ایس ایچ او کے بعد ہیڈ محرر ایک اہم انتظامی عہدہ ہے کیوں کہ تھانے کے تمام دستاویزی معاملات کے علاوہ علاقے میں پولیس فورس کی پوسٹنگ اور اہم معلومات ہیڈ محرر کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں