ننکانہ صاحب میں ڈکیتی کے بعد پولیس مقابلہ،4 ڈاکو ہلاک ،ْ فائرنگ تبادلے میں دوشہری بھی جاں بحق

مارے گئے دو ڈاکوئوں کی شناخت قاسم عرف کاشی اور عمران کے نام سے ہوئی ہے ،ْدوفرار ہونے میں کامیاب ہلاک ہونے والے ڈاکو ڈکیتی، چوری اور اقدام قتل کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے ،ْ اسلحہ بر آمد

جمعرات 30 اگست 2018 12:00

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2018ء) ننکانہ صاحب میں سونے کی دکان میں ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے ہوئے ملزمان کا پولیس مقابلہ 4 ڈاکو مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔ننکانہ صاحب کے علاقے سید والا میں شام کے وقت 6 ڈاکوئوں نے جیولری شاپ میں ڈکیتی کی۔ ڈاکوئوں نے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوتے ہوئے مزاحمت پر فائرنگ کرکے جیولر ظفر اللہ پر بھی فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکوئوں نے فرار ہوتے ہوئے بھی آس پاس موجود لوگوں پر فائرنگ کی جس سے ایک راہ گیر عمر حیات بھی جاں بحق ہوا۔اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کے 2ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مقابلے کے دوران مارے گئے دو ڈاکوئوں کی شناخت قاسم عرف کاشی اور عمران کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ ان کے قبضے سے سے لوٹے گئے زیورات، نقدی کے ساتھ ساتھ ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو ڈکیتی، چوری اور اقدام قتل کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں