انچارج سول ڈیفنس سوات کی زیرصدارت تنظیم شہری دفاع کا اجلاس

پیر 31 دسمبر 2018 23:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2018ء) انچارج سول ڈیفنس سوات محمد الیاس کی زیرصدارت تنظیم شہری دفاع کا اہم اجلاس ہوا جس میں آرگنائزیشن کے تمام سینئر وارڈنز اور پوسٹ وارڈنز کے علاوہ چیف وارڈن محمد علی، ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر خالد محمد، گروپ وارڈن لقمان حکیم صاحبزادہ، سینئر وارڈن عمر علی باچا عزیز اور دیگر رضا کاروں نے پورے انہماک سے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ سال 2018 کی کارکردگی اور آمدہ سال 2019 کیلئے شہری دفاع کی سرگرمیوں کی تعلیمی اداروں سے لیکر گلی محلے کی سطح پر منصوبہ بندی کی گئی اس کے علاوہ نئے رضاکاروں کی بھرتی اور تربیت کیلئے پروگرام ترتیب دیا گیا تنظیم کے ضلعی سربراہ نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ شہری دفاع کو نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں مقبول بنانے کیلئے پوری تندہی سے کوششیں کریں کیونکہ شہری دفاع جنگوں کے علاؤہ زمانہ امن میں بھی بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ قوموں کے تمام مشکل حالات میں شہری دفاع ہی امید کی بڑی کرن ہوتی ہے اجلاس میں چیف وارڈن محمد علی نے گزشتہ سال کی کارکردگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور آرگنائزیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی جس کو انچارج سول ڈیفنس نے سراہااس موقع پر نئے سال کیلئے سالانہ سلیبس بھی تیار کیا گیا اجلاس میں ڈی ایس پی پیر سید خان نے بھی شرکت کی اور آرگنائزیشن کے ساتھ پورا تعاؤن کرنے کی یقین دہانی کرائی نیز سول ڈیفنس کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں