فیصل آباد،شہر اور گردونواح میںڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ

منگل 28 جون 2022 18:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2022ء) شہر اور گردونواح میںڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ، ڈالفن فورس سیاسی ڈیروں پر خواب خرگوش کے مزے لینے لگی، اور رشوت کے ساتھ ذاتی مفادات حاصل کرنے کی بھی شکایایت، شہری دن دیہاڑے لٹنے لگے آن لائن کے مطابق شہر اور گردونواح میںڈکیتی اور چوری میں100سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، سرراہ ڈاکوئوں نے نہتے شہریوں سے بھاری مالیت کی نقدی وطلائی زیورات دیگر قیمتی سامان چھین لیا، چوروں نے بھی اندھیرنگری مچائے رکھی، شہر کے بارونق بازار، چوراہوں، مساجد، پارکنگ اور گھروں کے باہر سے موٹرسائیکلیں چرا لیں، دیگر قیمتی اشیاء، مویشی بھی لے کر رفوچکر ہو گئے، پولیس وارداتوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی شہر اور گردونواح کے علاقوں میں ڈالفن فورس ٹیمیں مختلف سیاسی ڈیروں پر خواب خرگوش کے مزے لینے لگی، رضا آباد ،غلام محمد آباد، گلبرک سمیت دیگر مقامات سیاسی ڈیروں پر خواب خرگوش کے مزے لینے لگی اور ساتھ ہی شکایات ہیں اب رشوت اور ذاتی مفادات بھی حاصل کر رہے ہیں گذشتہ روز فیصل آباد کے نواحی علاقہ ڈجکوٹ کے رہائشی وقاص جو نجی فنانس ادارے میں لون آفیسر ہے کو دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے لوٹ لیا وقاص سے گن پوائنٹ پر 98 ہزار روپے نقدی اور دو موبائل فون چھین لئے نواحی گاوں چک نمبر 257 رب کے رہائشی وحید کے ڈیرے سے کار سوار چور قربانی کے 4 بکرے لے اڑے سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے باوجود پولیس چور پکڑنے میں ناکام ، جبکہ نارووال، پھرالہ موڑ اور نہر گوگیرہ برانچ پل پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے عید الضحی کی آمد پر چور ڈاکو متحرک ہیں جبکہ پولیس لمبی تان کر سو رہی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے سی پی او فیصل آباد سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں