پروگرام صحت کی دستک اپ کی دہلیز پر موبائل کلینک میں الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی موجود ہے ،ڈی سی ننکانہ

بدھ 15 مئی 2024 18:33

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام صحت کی دستک ، آپ کی دہلیز پر کے تحت ننکانہ صاحب کے شہریوں کو علاج معالجے کی فراہمی انکے گھر کی دہلیز پر جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد نے آن ویلز کلینک پر دستیاب علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے محلہ کیارہ صاحب کا اچانک دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر نے پروگرام کے تحت شہریوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

انہوں نے آنے والے مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات اور عملے کے رویے بارے بھی دریافت کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کے کلینک آن ویلز پروگرام کے تحت 6 ٹیمیں ضلع ننکانہ صاحب کے شہریوں کو انکی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے مزید کہا کہ کلینک آن ویلز میں ڈاکٹر، ایل ایچ وی ، ڈسپنسر ، ویکسنیٹر اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر شامل ہیں۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق کلینک آن ویلز کے اندر ٹیسٹ اور مفت ادویات کی سہولت موجود ہے کلینک آن ویلز پروگرام میں شوگر ، بلڈ پریشر ، خون کی کمی کے ٹیسٹ اور بچوں میں غذائی قلت کا معائنہ اور حاملہ خواتین کو مفید مشورے بھی دیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چار کلینک آن ویلز میں ایک کلینک پر الٹرا ساونڈ کی سہولت بھی موجود ہے۔ \378

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں