اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ نے قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیتی کی سرکاری زمین واگزار کرا لی

ہفتہ 18 مئی 2024 20:40

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد کی زیر نگرانی قبضہ مافیا سے سرکاری زمین کو واگزار کروانے کے لیے شاہکوٹ کے نواحی گائوں کمال پور چک نمبر 183 میں بڑی کاروائی کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ انعم صغیر ، پولیس سمیت دیگر اداروں کے افسران آپریشن ٹیم کا حصہ تھے ، کاروائی کے دوران 3 کروڑ سے زائد مالیت کی 08 کنال سے زائد سرکاری زمین کو ناجائز قابضین سے واگزار کروا لیا گیا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے بتایا کہ سرکاری زمین میں ہل چلا کر زمین کو محکمہ ریونیو نے قبضہ میں لے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ لینڈ پر قبضہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ، ناجائز قابضین سے اسٹیٹ لینڈ کا چپہ چپہ واگزار کروایا جائے گا اور حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں اسٹیٹ لینڈ کو واگزار کروانے کے لیے آپریشن کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔

بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے اچانک دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ادویات کے اسٹاک ، عملے کی حاضری ، صفائی ستھرائی سمیت مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے اےپی پی سے خصوصی طور پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ، مریضوں اور انکے لواحقین سے اچھا رویہ اختیار کیا جائے شکایت کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔\378

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں