سانگلہ ہل تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے، طارق محمود باجوہ

اس ادارے کو آئندہ2سال میں ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا جائیگا،عمارت بھی بنائینگے

پیر 20 مئی 2024 11:30

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) پنجاب اسمبلی کے سابق رکن چوہدری طارق محمود باجوہ نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی132کی25سکول اپ گریڈ کئے جارہے ہیں،ایک نیا سکول قائم کیا جائیگا جبکہ 2سکولوں میں بلڈنگ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، اپنے پہلے ا دوار میں حلقہ بھر میں 32سے زائد سکول اپ گریڈ کروائے تھے،جن میں زیادہ تعداد گرلز سکولوں کی تھی،درجنوں سکولوں میں نئی عمارتیں تعمیر کی گئی تھیں،تعلیمی ترقی کا سفر ہمیشہ جاری رہے گا،وہ چک نمبر31رڑیانہ میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کو ہائی کا درجہ ملنے پر افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،اس موقعہ پر سی ای او ایجوکیشن ننکانہ احسن فرید،ہیڈ مسٹریس لبنیٰ نذیر،حاجی رضوان،چوہدری محمد اشفاق وینس و دیگر نے بھی خطاب کیا،چوہدری طارق محمود باجوہ نے ادارے کو آئندہ2سال میں ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ دلانے کا اعلان کیا،حلقہ بھر کے دیہاتوں میں لیڈیز پارک تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے،یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اس سے نہیں چھین سکتا،تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے، تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تمیزاور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے،تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں