ضلع ننکانہ صاحب کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چیکنگ کے لیے ضلع بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر ننکانہ

منگل 21 مئی 2024 16:42

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چیکنگ کے لیے ضلع بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹس اور بازاروں میں چیکنگ کے عمل کو یقینی بنا رہے۔ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم مئی سے ابتک 34 ہزار 1 سو 39 مقامات کو چیک کیا ، دوران چیکنگ 1263 افراد مہنگی اشیائ فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے بتایا کہ مہنگی اشیائ ضروریہ فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے 1263 دوکانداروں کو 20 لاکھ 11 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ 03 دوکانداروں کے خلاف پرچے بھی درج کروائے گے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیائ ضروریہ کی مہنگے داموں فروختگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اشیاء ضروریہ کی مقررہ کردہ نرخوں پر دستیابی ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہنگی اشیائ فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف شکایات درج کروانا شہریوں کی ذمہ داری ہے ، شہری مقررہ کردہ نرخوں سے زائد اشیائ فروخت کرنے والوں کے خلاف قیمت ایپ یا میرے دفتر میں شکایت لازمی درج کروائیں تاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی شکایت پر بروقت ریسپاننڈ کو یقینی بنا رہی ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں