سونم کپوربھارت میں غذائی قلت کے خلاف مہم چلانے کے لیے سرگرم

ہم بھوک افلاس اورخالی پیٹ کے ساتھ کبھی بھی دنیا کو پر امن اور ترقی یافتہ نہیں بنا سکتے، اداکارہ

اتوار 28 اگست 2016 11:47

سونم کپوربھارت میں غذائی قلت کے خلاف مہم چلانے کے لیے سرگرم

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور جو اپنے تندو تیز بیانات اوراظہار خیال کے حوالے سے خاصی مشہور ہیں اب اداکارہ بھارت میں غذائی قلت کے خلاف مہم چلانے کے لیے تیار ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور جوغذائی قلت کے خاتمے کے خلاف این جی او کی سفیر ہیں،اداکارہ بھارت کی تین ریاستوں راجھستان، مہاراشترا اورمدھیا پردیش میں غذائی قلت کے خلاف مہم چلانے کے لیے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے اداکارہ نے کہا کہ بھارت میں ہرسال دس لاکھ بچے غذائی قلت کے باعث مرجاتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ تصورکرنا بہت مشکل اور تکلیف دہ ہے کہ کتنے ہی بچوں کو مناسب غذا اور صاف پینے کا پانی بھی مہیا نہیں، ہم بھوک افلاس اورخالی پیٹ کے ساتھ کبھی بھی دنیا کو پر امن اور ترقی یافتہ نہیں بنا سکتے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بچے جو غذائی قلت کا شکارہیں انہیں دیکھ کربہت دکھ جب کہ یہ احساس بھی ہوتا ہے کہ غذائی قلت کے خلاف کام کرنے سے واقعی ہم بچوں کو مرنے سے روک سکتے ہیں جو قابل علاج بھی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ان ہی وجوہات کے باعث وہ اس مہم کا حصہ ہیں جب کہ لوگوں سے گزارش بھی ہے کہ وہ بھی غذائی قلت کے خاتنے کے لیے آگے بڑھیں۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں