شادی شدہ 36 سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی

زیادتی کے دوران گھر میں خاتون کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں بھی موجود

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 جون 2021 12:42

شادی شدہ 36 سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی
ظفروال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،اُسامہ خامس منہاس)   ظفروال کے  محلہ مصطفی آباد کی رہائشی 36 سالہ سمیرا بی بی کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔نامعلوم افراد نے مبینہ زیادتی سے قبل خاتون کو  نیند سے اٹھا کراس کی گردن میں سوئی چبھو ئی گئی، سوئی کے چبھنے بعد خاتون پر غنودگی طاری ہوگئی، غنودی کی حالت میں خاتون کو مبینہ طور پر زدیاتی کا نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں خاتون کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے پولیس تھانہ ظفروال نے متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے تا حال ابھی تک کوئی بھی  ملزم گرفتار نہ ہوسکا، زیادتی کے دوران ایک سے زائد افراد کی موجودگی کا انکشاف اور اس دوران خاتون کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں بھی گھر موجود تھیں، جبکہ خاتون کا شوہر روزگار کے سلسلے سے بیرون ملک مقیم ہے.

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں