نارووال ‘کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق

جمعرات 16 اگست 2018 00:06

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) نارووال کے علاقہ لوبن پلی میں شیلر کی چھت کا لینٹر ڈالتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیاجس کو طبی ا مداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈی جی خان کا رہائشی 30سالہ اللہ بخش اور شیخوپورہ کا رہنے والا28سالہ زمان محنت مزدور ی کرتے تھے نارووال مریدکے روڈ لوبن پلی سٹاپ کے قریب ایک شیلر کی چھت کا لینٹر ڈال رہے تھے کہ اچانک لینٹر میں ڈالنے والے سریا میں کرنٹ آگیا اور دونوں شدید زخمی ہوگئے ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر شیخوپورہ کا رہائشی زمان ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا جبکہ ڈی جی خان کا رہنے والا اللہ بخش کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں