نار ووال میں بھی وزیر اعظم ایمر جنسی امدا دی پر وگرا م کے تحت تینو ں تحصیلو ں میں رقو م کی ادا ئیگی کا سلسلہ جا ری

نا رووال ،شکر گڑھ اور ظفروال میں دو ،دومجموعی طور پر ضلع میں 6 کا ئو نٹر کھو لے گئے ہیں جن پر امداد ی رقوم تقسیم کی جا ئے گی

جمعہ 10 اپریل 2020 16:15

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر شاہد زما ن لک نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجا ب کی خصوصی ہدایات کی رو شنی میں ضلع نار ووال میں بھی وزیر اعظم ایمر جنسی امدا دی پر وگرا م کے تحت تینو ں تحصیلو ں میں رقو م کی ادا ئیگی کا سلسلہ جا ری کردیا گیا ہے جس کے لیے نا رووال ،شکر گڑھ اور ظفروال میں دو ،دومجموعی طور پر ضلع میں 6 کا نٹر کھو لے گئے ہیں جن پر غریب افراد کو پیکج کے تحت 12ہزار روپے کی امداد ی رقوم تقسیم کی جا ئے گی جس کے لیے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ڈا کٹر فیصل سلیم فو کل پر سن مقر ر کیے گئے ہیں ۔

حکومت کی طر ف سے ان اقدا مات کا مقصد غریب افراد کی معا شی مشکلا ت کو دور کر نا ہے ،احسا س کفا لت پر وگرام سے ہزارو ں خا ندا ن مستفید ہو ں گے ،رجسٹرڈ مر د و خوا تین شنا ختی کار ڈ دکھا کر امداد ی رقو م حا صل کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے یہ با ت احسا س کفا لت پر وگرا م کے تحت ضلع میں قا ئم مختلف سنٹرز کا دورہ کرتے ہو ئے کہی ۔ڈی پی او ذوالفقار احمد ،اے ڈی سی ڈا کٹر فیصل سلیم ،اسسٹنٹ کمشنر عمر افتخار شیرازی اور پا ک فو ج کے افسرا ن بھی اس موقع پر موجو د تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نا رووال نے اس مو قع پر کہا کہ کر ونا وا ئر س کے ممکنہ پھیلا اور اسکی رو ک تھا م کے سلسلہ میں جاری لا ک ڈا ن کی و جہ سے پید اہو نے وا لی صورتحا ل سے بخو بی آگا ہ ہے جس کے لیے حکومت نے غر یب افراد کی معا شی زند گی کو بہتر بنا نے کے لیے مر حلہ وار امد ادی رقو م کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے دور رس نتا ئج برا ٓمد ہو ں گے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں