ڈپٹی کمشنرنارووال سیدحسن رضاکی سربراہی میں پولی تھین بیگ کے استعمال کوترک کرنے کےحوالے سےاجلاس کاانعقاد

منگل 23 اپریل 2024 22:32

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنرنارووال سیدحسن رضاکی سربراہی میں پولی تھین بیگ کے استعمال کوترک کرنے کےحوالے سےاجلاس کاانعقاد کیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرتحفظ ماحولیات عمردراز، ڈی اوانڈسٹریزذیشان نیاز،ڈپٹی ڈائریکٹرپنجاب فوڈاتھارٹی عمرفاروق کے علاوہ صدرانجمن کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن شاہجہان بٹ، صدرانجمن بیکریزمیاں محمدشاہد، صدرنان بائی ایسوسی ایشن محمدیونس، صدرانجمن قصاب غلام رسول ودیگرنے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پرکہاکہ اللہ تعالی کی طرف سےزمین ایک انمول تحفہ ہے ہمیں اس نعمت کی قدرکرناہوگی ، زمین کو مختلف اقسام کی آلودگیوں اور بیمایوں سے بچانے کے حوالے سے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، کیمیلز اور پولی تھین بیگز کا بے تحاشا استعمال زمینی آلودگی کی ایک بڑی وجہ ہےلہذا ہمیں اپنے اردگردکے ماحول کوصاف ستھرااورپاکیزہ بنانے کے لیے پولی تھین بیگزکے استعمال کی بجائے کپڑے کے بیگز کے استعمال کی طرف جانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری سماجی تنظیموں کے نمائندگان سے اپیل ہے کہ وہ پولی تھین بیگزکے خاتمے کے لیے حکومتی احکامات پرعمل درآمد کوہرصورت یقینی بنانے کےلئےحکومت کاساتھ دیتے ہوئے حکومتی فیصلے پرعملدرآمد یقینی بنائیں،اس حوالے سے حکومت کی طرف سے5جون کی ڈیڈلائن مقررکردی گئی ہے جس کے بعد بھرپور انداز میں کریک ڈاؤن کاآغازکیاجائے گا۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نے محکمہ ماحولیات کے افسران کوہدایت کی کہ وہ اس سلسلہ میں ضلع بھرمیں آگاہی سیمیناراورریلیوں کاانعقادکریں تاکہ شہری پولی تھین بیگزکے استعمال کے نقصانات بارے جان سکیں۔انہوں نےاپنی زمین کو آلودگی سے محفوظ بنانے کیلئے پلاسٹک اور کیمیکلز سمیت آلودگی میں اضافے کا باعث بننے والی چیزوں کے استعمال کو ترک کرنے اور اپنی روز مرہ کی زندگیوں میں ماحول دوست رویے اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں