نارووال پولیس کی کامیاب کاروائی ،تھانہ ندوکے کے گاوں جوند ہ پنواں سے اغواء ہونے والا بچہ بازیاب کرکے اغواء کار گرفتار کر لیا

منگل 30 اپریل 2024 20:40

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) نارووال پولیس کی کامیاب کاروائی ،تھانہ ندوکے کے گاوں جوند ہ پنواں سے اغواء ہونے والا بچہ بازیاب کرکے اغواء کار گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ہفتہ 28 اپریل کو تھانہ ندوکے میں محمد شہباز نے اطلاع دی کہ میرا بھتیجا زبیر بعمر 10سال جو کہ برگر لینے دوکان پر گیا تھا کو کسی نامعلوم ملزم نے اغواء کرلیا ہے ،جس پر ڈی پی اونارووال محمد نوید ملک نے فوری اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر نارووال کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دیکر واقع میں ملوث نامعلوم ملزم کو فوری گرفتار کرکے مغوی بچے کو بازیاب کرنے کے احکامات جاری کیے۔

پولیس ٹیم نے بروقت CCTV کیمرہ جات کی مدد اور اپنی محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مغوی بچے کو بازیاب کر وارثا کے حوالے کردیا ۔ مغوی بچے کے وارثا نے ڈی پی اونارووال محمد نوید ملک اور انکی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے نارووال پولیس پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں