نارووال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

پیر 29 اپریل 2024 21:00

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈی پی او نارووال محمد نوید ملک کی سربراہی میں نارووال پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،کارروائیوں کے دوران دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی صدرنارووال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ندوکے نے ڈکیتوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 02رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 02پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔ایس ایچ او تھانہ بدوملہی نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن میں منشیات فروش اورناجائز اسلحہ ہولڈرزگرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 670گرام چرس،رائفل 12بور،ڈبل بیرل اور پسٹل 30بور برآمد کر لئے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں