نارووال،پولیس نے 10سالہ بچہ بازیاب کر کے اغوا کار کو گرفتار کر لیا

منگل 30 اپریل 2024 19:35

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) پولیس نے اغواء ہونے والا بچہ بازیاب کر کے اغوا کار کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گائوں جوند ہ پنواں کے رہائشی محمد شہباز نے تھانہ ندوکے اطلاع دی کہ میرا بھتیجا زبیر بعمر 10سال جو کہ برگر لینے دوکان پر گیا تھا جسے کسی نامعلوم ملزم نے اغوا کرلیا ہے جس پر ڈی پی اونارووال محمد نوید ملک نے فوری اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر نارووال کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دیکر واقع میں ملوث نامعلوم ملزم کو فوری گرفتار کرکے مغوی بچے کو بازیاب کرنے کے احکامات جاری کییپولیس ٹیم نے کیمروں اور اپنی محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور مغوی بچے کو بازیاب کروالیامغوی بچے کو باخیریت وارثان کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں