ڈپٹی کمشنرنارووال کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کااجلاس

ہفتہ 18 مئی 2024 21:30

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) چیف سیکرٹری پنجاب کی خصوصی ہدایت پرڈپٹی کمشنرنارووال سیدحسن رضا کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپیشل برانچ،اربن یونٹ کی نشان دہی پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کی کاجائزہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے پرائس مجسٹریٹس کو مصنوعی اورخودساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیےزیروٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد اور مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنانےکی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نےکہاکہ پرائس کنٹرول میکانزم کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیادپرکی جارہی ہیں۔اجلاس میں تینوں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگرپرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرنارووال نےکہاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہےلہذااسسٹنٹ کمشنرزاپنی اپنی تحصیلوں میں اشیاء کی قیمتوں، طلب اور رسد کی کڑی نگرانی کریں اورناجائز منافع خوری،گرانفروشی میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزذیشان نیازنےڈپٹی کمشنرنارووال کوبتایاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم مئی 2024سے 18مئی کے دوران گراں فروشی کے خاتمہ کے لئے دکانوں، ریڑھیوں اور دیگر کاروباری مراکز میں جاکر اشیائے خورد و نوش کے نرخ اور اشیائے ضروریہ کی کوالٹی کی چیکنگ کے لیے 15ہزار110انسپکشنزکیں،جن میں 346دوکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائے گے،جنہیں مجموعی طورپر9لاکھ39ہزار500 جرمانہ کیا گیا۔خلاف ورزی پر1مقدمہ درج کیاگیاجبکہ5افراد گرفتار کوپابندسلاسل کیاگیا۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں