گندم کے لیئے ڈویژن بھر میں 22خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں،پروجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک

جمعہ 24 اپریل 2020 16:59

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2020ء) پروجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک نصیر آباد ڈویژن جانان خان جعفرنے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے حکم کے مطابق چھوٹے زمینداروں اور کاشتکاروں سے گندم خریدنے خریداری کا یقینی بنانے کے لیئے ڈویژن بھر میں 22خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر مزید سینٹرز بھی کھولے جائیں گے دس لاکھ بوریاں خریدنے کے ہدف مقرر کیا گیا ہے دولاکھ باردانہ اسٹاک میں موجود ہونے پر زمینداروں اور کاشتکاروں میں کر دیا گیا ہے چودہ سو روپے فی من گندم خریداری کر کے زمیندارون اور کاشتکاروں کو معاشی طور پر مستحکم کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے سی آر ظفر علی بنگلزئی،ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد اقبال بنگلزئی اور ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر جھل مگسی اوستہ محمد جمعہ خان سمیت دیگر اہلکاران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جانان جعفر نے کہا کہ گندم کی خریداری کو صاف شفاف بنانے کے لیئے کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور ہماری اولین کوشش ہو گی کہ معیاری اور صاف ستھری گندم کو خریدا جائے باردانہ کی فراہمی کے لیئے سیکورٹی بنک چالان جمع کیا جا رہا ہے جوکہ گندم کی بلز کی ادائیگی کے ساتھ سیکورٹی کی رقم کو واپس کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو ریکارڈ فرد کی شرائط رکھی گئی ہے لاک ڈائون اور سرکاری دفاتر بند ہونے کے باعث اس میں نرمی کے لیئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم خریدنے کا مقصد ذراعت کے شعبے سے وابستہ چھوٹے زمینداروں اور کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ انکو معیشی طور پر مضبوط کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی زمیندار اور کاشتکار کے ساتھ کسی قسم کا ذیادتی نہیں ہونے دیا جائے گا ہماری اولین کوشش ہیکہ ان سے گندم خرید کر حکومت کی جانب سے خریداری کے عمل کو مکمل کیا جائے زمینداروں اور کاشتکاروں کا بھی فرض بنتا ہیکہ وہ حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھائیں اور صاف ستھری گندم سینٹرو ں میں پہنچایا جائے کیونکہ ان خریدی گئی گندم سے ہی صوبے کی غذائی ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں