انٹر میڈیٹ امتحانات، نقل کی روک تھام کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ، سینٹر سپرنٹنڈنٹ میڈم طلعت جبین

جمعہ 12 اپریل 2019 17:31

نصیرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2019ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی نصیر آباد میں سالانہ امتحانات برائے ایف ای/ایف اے سی 2019 کے سلسلے میں سینٹر سپرنٹنڈنٹ میڈم طلعت جبین نے کہا ہے کہ نقل کی روک تھام اور مکمل خاتمے کے لئے سینٹر کی حدود میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کرکے پولیس کو الرٹ کیا گیا ہے تاہم ذہین طالبات اپنے سالانہ امتحانات احسن طریقے سے سرانجام دے رہیں ہیں نقل حصول تعلیم کے لئے ایک بیماری کی شکل اختیار کرگئی ہے جس کے خاتمے اور روکتھام کے لئے حکومت بلوچستان کے ساتھ ساتھ ہم سب کو بھی اپنا کردار ادا کر نا ہوگا تاکہ بلوچستان میں درس تدریس کا معیار مزید بہتر ہو سکے یہ بات انہوں نے امتحانات کے سلسلے میں میڈیا ٹیم کو سینٹر سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا، میڈم طلعت جبین نے کہا ہے کہ ایف ای/ایف اے سی کے ہونے والے سالانہ امتحانات کے تعینات تمام نگران نقل کی روکتھام کے لئے اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ میڈیا کا رول بھی اس کے لئے مثبت دیکھائی دیتا ہے نقل کے مکمل خاتمہ سے ہی پڑھا لکھا بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں