بلوچستان میں کورونا وائرس کی ایمرجنسی ،صوبہ وزیر صحت سے محروم

قلمدان وزیراعلی بلوچستان کے ہونے کی وجہ سے ڈی ایچ اوز کو رابطہ میں دشواری کا سامنا

ہفتہ 14 مارچ 2020 23:08

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2020ء) بلوچستان میں کورونا وائرس کی ایمرجنسی ،صوبہ وزیر صحت سے محروم ،قلمدان وزیراعلی بلوچستان کے ہونے کی وجہ سے ڈی ایچ اوز کو رابطہ میں دشواریاں ڈیرہ مراد جمالی میں وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر ڈویژنل ہسپتال میں پچاس بیڈ کا کارونا وارڈ بنانے کیلئے بھاگ دوڑ تفصیلات کے مطابق دنیا کارونا وائرس سے پریشان ہو چکی ہے جس کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کیئے جارہے ہیں لیکن بلوچستان حکومت میں وزیر صحت نہ ہونے کی وجہ سے قلمدان وزیراعلی بلوچستان کے پاس ہونے سے محکمہ کے آفیسران کو رابطے میں دشواریاں پیش آنے لگی ہیں نصیرآباد ڈویژنل کی سول ہسپتال بیس بستروں میں مشتمل ہے جبکہ وزیراعلی ٰ بلوچستان نے کارونا وارڈ پچاس بستروں میں مشتمل وارڈ بنانے کی ہدایت کی ہے جس سے محکمہ نصیرآباد کے آفیسران پریشان ہو چکے ہیں کارونا کے سامان اور بیڈز کیلئے وزیرصحت نہ ہونے کی وجہ سے رابطوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں