نصیرآباد،پولیس تھا دوسری جماعت کے طالب علم کو تین روز گزرنے کے باوجود بازیاب نہ کراسکی

والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، ورثاء نے مغوی کی بازیابی کیلئے مین بازار میں احتجاجی کیمپ لگالیا

منگل 14 اپریل 2015 21:41

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) نصیرآبادسٹی پولیس تھانہ کی حدود سے اغواء ہونے دوسری جماعت کے طالب علم غلام مصطفی بگٹی کو تین روز گزرنے کے باوجود بازیاب نہ کرسکی والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ورثاء نے مغوی کی بازیابی کیلئے مین بازار میں احتجاجی کمیپ لگا دیا گیا جس میں مسلم لیگ(ن) کے سنیئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر میر شاہ مراد رند سابق زکواة چیئرمین میر شوکت بنگلزئی شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ سعید احمد بنگلزئی پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نصیرآباد کے صدر مہرالله موسیانی سابق ناظم میر رانا خان مغیری کامریڈنذیراحمد مستوئی جمہوری وطن پارٹی نصیرآباد کے صدر قربان علی منگی وڈیرہ علی نواز بگٹی سمیت قبائلی عمائدین شہریوں نے دورہ کیا اوران کے ورثاء قادر بخش بگٹی ڈاکڑ محمد اسحاق بگٹی قمرالدین بگٹی سے ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی سے طالب علم کے اغواء کا واقعہ قابل مذمت اقدام ہے جس سے والدین پریشان ہو چکے ہیں اور کہاکہ سٹی پولیس فوری طور پر مغوی طالب علم کو بازیاب کرایا جائے انہوں نے کہاکہ پولیس نے فوری طورپر مغوی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو قومی شاہراہ کو بلاک کردیں گے جس کی ذمہ داری سٹی پولیس پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں