ظلم پر مبنی استحصالی نظام کے خلا ف جہاد ہر کلمہ گو مسلمان پرفرض ہے،عبدالرشید ترابی

اتوار 19 اکتوبر 2014 15:00

چھتر،بنی منہاساں،بنی ملدارہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ظلم پر مبنی استحصالی نظام کے خلاف جہاد اور جدوجہد کرنا ہر کلمہ گو مسلمان پر فرض ہے اس باطل نظام کے ہوتے ہوئے نہ ہم ایمان سلامت رکھ سکتے ہیں اور نہ ہی ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں،چیف آف آرمی اسٹاف جنر ل راحیل شریف نے کشمیریوں کے احساسات اور جذابات کی ترجمانی کی ہے مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر قیامت تک نہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں اور نہ ہی خطے میں امن قائم ہوسکتا،جنوبی ایشا کو ایٹمی جنگ سے بچانے کا ایک ہی راستہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے ،اس کا عہد خود ہندوستان نے عالمی برادری کے ساتھ کررکھاہے،ان خیالا ت کا ظہار انھوں نے سراج الحق کی باغ آمد کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کے دوران چھتر،بنی مہناساں،بنی ملدارہ اور دیگر مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ 22اکتوبر کو باغ میں کشمیریوں کے پشتیبان سراج الحق کا دورہ ہندوستان کے قبضے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،انھوں نے کہاکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کشمیریوں کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی کی ہے ،مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات اور خطے میں امن قیامت تک نہیں ہوسکتا،ہندوستان طاقت کی زبان سمجھتا ہے ایٹمی پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت #ایٹمی طاقت کے شایان شان حکمت علمی اپنائے،جن مقاصد کے لیے یہ خطے آزاد ہوئے تھے ان کے حصول تک جماعت اسلامی جہاد جاری رکھے گی،کمزور قیادت اور مفاداتی کلبوں نے 68سالوں سے قوم کو دھوکہ دیا،اس نظام کے ہوتے ہوئے نہ ہمارے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی ہم اپنا ایمان سلامت رکھ سکتے ہیں،کرپٹ اور فرسودا نظام کی تبدیلی کے لیے قوم کو 1947کی طرح یک جان اوریک زبان ہو کر جہا د کرنا ہوگا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اسلام کے عادلانہ نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے جس میں ہر فرد کو انفرادی اور اجتماعی طور پر حق ملے گا،موجودہ نظام نے قوم کو علاقوں فرقوں اور قبائل میں تقسیم کیا ہے ،ہر گزرتے دن کے ساتھ مسائل میں اضافہ ہورہاہے،سفارش اور رشوت کے بغیر کوئی دروازہ غریب کے لیے کھولا ہوانہیں ہے،جس کا وزیر نہیں ہے اس کے لیے کوئی انصاف نہیں ہے،تمام تبدیلی چاہنے والے افراد جماعت اسلامی کے دست وبازو بنیں تاکہ خطے میں ظلم کے نظام کو ختم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں