ایس ای سرکل سبی عبدالغفار ماکو ایکسین نصیرآباد ،شبیر احمد مستوئی ،ایس ڈی او ڈیرہ اللہ یار محمد اسلم سوہو کی ہدایت پر بجلی کے پرانے میٹرز تبدیل کر کے نئے نصب کیے جا رہے ہیں، ثناء اللہ رخشانی

جمعرات 7 جنوری 2021 17:00

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2021ء) میٹر سپروائیز کیسکو سب ڈویژن ڈیرہ اللہ یار ثناء اللہ رخشانی نے کہا ہے کہ ایس ای سرکل سبی عبدالغفار ماکو ایکسین نصیرآباد ڈویژن شبیر احمد مستوئی اور ایس ڈی او ڈیرہ اللہ یار محمد اسلم سوہو کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر میں بجلی کے پرانے میٹرز کو تبدیل کر کے نئے میٹر تنصیب کیے جا رہے ہیں پرانے میٹرز جام اور انکی مشینری بوسیدہ ہوچکی ہے نئے میٹرز کے تنصیب سے محکمہ اور صارفین کو بھی باہم فائدہ پہنچے گا نئے میٹرز کی تنصیب سے صارفین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا اور نہ ہی اضافی بل بھیجے جائیں گے میٹرز کی ریڈنگ کے تناسب سے یونٹ چارج کیے جائیں گے انکا کہنا تھا کہ صارفین نئے میٹرز کے حصول سے براہ راست میٹر سپروائیزر سے رجوع کریں ان کو فی الفور نئے میٹر کی منظوری دی جا رہی ہے ثناء اللہ رخشانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ لائن لاسز کے باعث محکمہ کو خسارے کا سامنا ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ غیر قانونی کنکشنز کا خاتمہ کیا جائے اور میٹرز کے ذریعے بجلی کے استعمال کو یقینی بنایا جاسکے بجلی کی قانونی استعمال سے محکمہ خسارے سے نکل کر بچت کی طرف گامزن ہوگا اس لیے صارفین کے تعاون کے طلبگار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں