چند شرپسند افراد میونسپل کمیٹی کی کی دکانیں ،پلاٹ ہتھیانے کیلئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر دبائو ڈالنا چاہتے ہیں ،سلیم خان ڈومکی

ہفتہ 6 فروری 2021 17:24

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2021ء) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سلیم خان ڈومکی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی اور کہا ہے کہ چند شرپسند افراد میونسپل کمیٹی کی کروڑوں روپے مالیت کی دکانیں اور سفید پلاٹ ہتھیانے کے لیے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر دباو ڈالنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی ملکیت دکانوں اور پلاٹوں کے کرایہ جات سمیت واجبات کی وصولی کے لیے یکم جنوری کو ڈپٹی کمشنر و چیئرمین کمیٹی رزاق خان خجک کے اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں تمام امور طے پائے گئے تاہم شہری اتحاد کے پلیٹ فارم سے چند بلیک میلر افراد نے اپنے ذاتی مفادات کے حصول میونسپل کمیٹی کی دکانوں کے کرایہ جات و واجبات کی ادائیگی سے انکار کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی دکانیں اور سفید پلاٹوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جن میں سابقہ یو بی ایل کا پلاٹ اولڈ چونگی سبزی منڈی و دیگر دکانیں شامل ہیں عرصہ دراز سے کرایہ جات کی عدم ادائیگی پر جب اقدام اٹھایا گیا کرایہ داروں سے کرایہ جات و واجبات کی بروقت ادائیگی کا تقاضا کیا گیا تو چار کے ٹولے نے نہ صرف کرایہ جات اور واجبات کی ادائیگی سے انکار کیا جبکہ سرکاری ملکیت کو ہتھیانے کے متعلق انکے مذموم مقاصد بھی کھل کر سامنے آگئے ہیں یہ بلیک میلرز کے چار کا ٹولہ دیگر دکانداروں کو بھی کرایہ جات کی عدم ادائیگی پر اکسا رہے ہیں اور چیف آفیسر پر جھوٹے الزامات لگا کر اپنا دباو ڈالنا چاہتے ہیں ایسے عناصروں کے دباو میں آئے بغیر کرایہ جات اور واجبات کی وصولی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتے انکی سازشوں سے متعلق ڈپٹی کمشنر سمیت محکمہ کے بالا حکام کو بھی مراسلے ارسال کر چکا ہوں کرایہ جات اور واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں چار کے ٹولے کے قبضے میں سرکاری دکانوں اور پلاٹوں کو واگزار کروائیں گے احتجاج اور الزام تراشی سے چار کا ٹولہ این آر او مانگ رہے ہیں مگر انہیں۔

کسی قسم کی رعایت نہیں دینگے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں