یومِ آزادی کا دن ملک کی ترقی کے لیئے یومِ تجدید کا دن ہے،محمد یونس سنجرانی

پاکستان کی آزادی میں ہمارے بزرگوں ،نوجوانوں اور ماووں بہنوں کا خون شامل ہے، ڈپٹی کمشنر نصیر آباد

ہفتہ 11 اگست 2018 16:09

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد یونس سنجرانی نے کہا کہ یومِ آزادی کا دن ملک کی ترقی کے لیئے یومِ تجدید کا دن ہے پاکستان کی آزادی میں ہمارے بزرگوں ،نوجوانوں اور ماووں بہنوں کا خون شامل ہے ان خیالات کا ظہارانہوں نے ضلعی اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں محکمہ تعلیم نصیرآباد کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد عرض محمد بنگلزئی چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میر غلام نبی عمرانی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ مراد جمالی ریاض احمد بھنگر ڈپٹی ڈی ای او تمبو محمد صادق عمرانی ڈی ڈی ای او فیمیل نصیرآباد خانزادی بلوچ یونیسیف کوآرڈینیٹر مولا بخش جمالی جی ٹی اے نصیرآباد ڈویژن کے صدر مٹھا خان رند جی ٹی اے نصیرآباد کے ضلعی صدر خان محمد سیال سمیت مختلف ہائی سکولز کے ہیڈماسٹرزضلعی آفیسران اور صحافیوںکی کثیر تعداد میں خصوصی طور پر شرکت کی ضلع بھر کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے تقریب کے دوران طلباء کی جانب سے ملی نغموں ٹیبلو اور تقاریر کے دوران انتہائی جذباتی منظر تھا اور پاکستان سے محبت کے لمحات دیدنی تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں سرکاری آفیسران، معتبرین علاقہ سمیت مرد وخواتین اساتذہ کرام اور صحافیوں نے شرکت کی تقریب سے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد یونس سنجرانی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد عرض محمد بنگلزئی محمد صادق عمرانی ریاض احمد بھنگر ودیگر نے کہا کہ آزادی کی قدر مقبوضہ اقوام سے پوچھیں جو آج بھی آزادی کی نعمت سے محروم ہیں پاکستان کو آزادی کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی اسکے لیے ایک نسل قربان کرنی پڑی ہے۔

مقررین نے کہاکہ آج بھی دشمنوں کو ایٹمی پاکستان ایک آنکھ نہیں بھاتا اور مخالفین ملک میں انتشار پھلانے کی سازشوں میں مصروف ہیں جنھیں پاک فوج اور پوری قوم ملکر ناکام بنا نے میں مصروفِ عمل ہیں اور پوری قوم اور سیاسی ملک کی بقا کے لیئے پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے ۔ آزادی کی قدر غلام قومیں بہتر جانتی ہیں زندہ وقومیں اپنی آزادی کا دن بڑے جوش و جذبے سے مناتے ہیں وطن عزیز اسلاف کی پیش بہا قربانیوں اور انتھک جدوجہد کے بعد حاصل کیا گیا ان کی قربانیوں کی بدولت آج آزادی کی نعمت سے مستفید ہو رہے ہیں آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں آزادی کی حفاظت اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور آخر میں تقریب میں ضلع بھر کے میٹرک پاس پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں نقد انعامات اور تقریب میں فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں ٹرافیاں و انعامات دیئے گئے ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں