نصیر آباد پولیس کا اشتہاری مفرور ملزمان کے خلاف آپریشن 7ملزمان گرفتار

پیر 24 مئی 2021 23:11

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2021ء) نصیر آباد پولیس کا اشتہاری مفرور ملزمان کے خلاف آپریشن 7ملزمان گرفتار مفرور اور اشتہاری ملزمان میں کھلبلی مچ گئی تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کی طرف سیجاری روپوش اشتہاری مجرمان کی گرفتاری مہم کے دوران شہید عزیز بلو پولیس تھانہ نوتال نے ڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی اور ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحی عامر بلوچ کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او گلاب خان شیخ ایس ایچ او نوتال شمن علی سولنگی نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر عابد حسین بنگلزی سب انسپکٹر غلام قادربھنڈ کے ہمراہ کاروای کرتے ہوئے روپوش ملزمان 01 زیب عرف جمالی 02 نیاز اقوام بگٹی کوگرفتار کرلیا جوکہ مقدمہ فرد نمبر34/021 بجرم380-457 میں پولیس تھانہ شہید عبدالعزیزبلو کو مطلوب تھے جبکہ پولیس تھانہ صدر کے ایس ایچ او علی شیر قلندرانی 15مدد گار کے انچارچ بہادر ڈومکی نے نوتال پولیس اور صدر پولیس کو مختلف مقدمات میں پانچ ملزمان اشتہاری ملزمان حاجی نیازاللہ سرف الدین غلام اشرار شیردل خان اور غلام نبی کو گرفتار کرلیا گیا ہے نصیرآباد میں اشتہاری مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی کا سنتے ہیں اشتہاری مفرور ملزمان میں کھلبلی مچ گئی ہے

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں