ڈھاڈر پولیس کی کاروائی ، ٹرک میں سیب کے کریٹوں میں چھپایا گیا 2000کلو گرام چھالیہ برآمد ،ملزم گرفتار

بدھ 11 اکتوبر 2023 17:46

ڈھاڈر پولیس کی کاروائی  ، ٹرک میں سیب کے کریٹوں میں چھپایا گیا 2000کلو گرام چھالیہ برآمد ،ملزم گرفتار
ڈیرہ مراد جمالی نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2023ء) ڈھاڈر پولیس کی کاروائی مزدا ٹرک میں موجود سیب کے کریٹوں میں چھپے 2000 کلو گرام چھالیہ برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج کر لیا گیا،نیشنل مارکیٹ میں برآمد شدہ چھالیہ کی مالیت چالیس لاکھ بنتی ہے ایس پی کچھی غلام حسین باجوئی نے ڈھاڈر پولیس تھانہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آئی جی پولیس عبد الخالق شیخ کی خصوصی احکامات کی روشنی ڈی آئی جی صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ڈی ایس پی ڈھاڈر محمد رفیق سمالانی ،ایس ایچ او ڈھاڈر نزیر احمد سیال،سی آئی اے انچارج ڈھاڈر محمد انور ابڑو نے ناکہ انچارج اور پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر قومی شاہراہ پر دوران تلاشی ایک مشکوک مزدا گاڑی جو سیب کے کریٹوں سے لوڈ تھا روکنے کا اشارہ کیا جو فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کو حراست میں لیا گیا دوران تلاشی ایک سو کریٹوں میں چھالیہ چھپایا گیا تھا ہر کریٹ میں دو دو تھیلے جن میں دس دس کلو گرام چھالیہ چھپایا گیا تھا کل ملاکر 2000 کلو گرام چھالیہ بنتے ہیں برآمد کرکے ملزم عطاء اللہ ولد منیر احمد بنگلزئی سکنہ کوئیٹہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا برآمد کیئے گئے چھالیوں کی مالیت نیشنل مارکیٹ میں اس وقت چالیس لاکھ روپے بنتی ہے پریس کانفرنس کے دوران ڈی ایس پی محمد رفیق سمالانی ،ایس ایچ او ڈھاڈر نزیر احمد سیال،سی آئی اے انچارج ڈھاڈر محمد انور ابڑو، خیر محمد بنگلزئی دیگر موجود تھے ایس پی کچھی نے بتایا کہ آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی کی خصوصی ہدایت پر اسمگلنگ اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی بلاامتیاز جاری رہے گی کوئی بھی شخص منشیات اسمگلنگ میں ملوث پایا گیا قانون کے کٹہرے میں ضرور لایا جائیگا ضلع کو منشیات کی لعنت سے پاک کرکے دم لیا جائیگا اس ضمن میں کسی کو بھی خاطر میں نہیں لائیں گے ہر صورت ایسے گروہ افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے گا جوکہ منفی سرگرمیوں میں ملوث ہوں۔

\378

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں