قائدعوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ میں انٹری ٹیسٹ جاری

پیر 11 اکتوبر 2021 16:47

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2021ء) قائدعوام یونیورسٹی آف انجنئیرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کے 18 مختلف ڈپارٹمنٹس سول، میکنیکل،انرجی سسٹم،انوائرمنٹ انجنئیرنگ، کیمیکل،الیکٹرانک،الیکٹریکل، کمپیوٹر سسٹم،ٹیلی کمیونیکشن، سافٹوئیر انجنئیرنگ، آٹو میشن اینڈ کنٹرول انجنئیرنگ،بیچلر آف اسٹڈیز،انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائنس، میتھا میٹکس،انگلش، فزکس،آرٹیفیشل انٹیلیجنس، جبکہ لاڑکانہ کیمپس میں سول انجنئیرنگ، الیکٹریکل انجنئیرنگ،میکنیکل انجنئیرنگ،الیکٹرانکس انجنئیرنگ کے 2021 بیچ میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ لیے جارہے ہیں ۔

جوکمپیوٹر سسٹم ڈیپارٹمنٹ کے اندر دو شفٹوں میں آن لائن لی جارہی ہے انٹری ٹیسٹ کے معائنہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو ٹیسٹ کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سموں نے بتایا کہ قائدعوام انجنئیرنگ یونیورسٹی کے 18 شعبوں اور لاڑکانہ کیمپس کے 4 شعبوں میں بیچ 2021 کیداخلے کے لئے دو شفٹوں میں آن لائن انٹری ٹیسٹ لیے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انٹری ٹیسٹ کے لئے 3906 فارم فروخت ہوئے تھے جن میں سے 43 فارم مختلف وجوہات کی بنا پر رد کئے گئے جبکہ 3859 امیدوار انٹری ٹیسٹ دے رہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے روز دونوں شفٹوں میں تین تین سو امیدواروں سے انٹری ٹیسٹ لیے جارہے ہیں ۔ جبکہ دیگر دنوں میں روزانہ 450 امیدوار انٹری ٹیسٹ دیں گے اس انٹری ٹیسٹ کا سلسلہ دس روز تک جاری رہے گا انہوں نے مزید بتایا کہ انٹری ٹیسٹ کا نتیجہ ٹیسٹ کے اختتام پر ہی امیدواروں کو جاری کیا جائے گا جبکہ ٹیسٹ کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے یونیورسٹی میں پہلی مرتبہ امیدواروں کی انٹری ٹیسٹ سے قبل بائیو میٹرک کے ذریعے تصدیق کے بعد ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں