نواب شاہ ، تیز رفتار کوچ اور وین کے ہولناک تصادم: 8افراد جاں بحق ،35سے زائد زخمی ،12کی حالت تشویشناک

جمعہ 6 جولائی 2018 16:08

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2018ء) نواب شاہ میں قلندرآباد کے قریب تیز رفتار کوچ اور وین کے خوفناک تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت 8افراد جاں بحق اور 35سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ سول ہسپتال نواب شاہ منتقل کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ نواب شاہ سے قلندرآباد جانے والی تیز رفتار وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8افراد موقع پر جاں بحق اور 35سے زاہد زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرک سول ہسپتال نواب شاہ منتقل کیا گیا تو وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے 12افراد کی حالت کو تشویشناک قرار دے دیا واقع کے بعد پولیس کے بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز شروع کردیا

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں