نواب شاہ میں فوتی کوٹہ پر بھرتی کے لئے ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس، 55 امیداروں کی بھرتی کی منظوری

پیر 29 نومبر 2021 22:43

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) ضلع شہید بینظیرآباد میں فوتی کوٹہ پر بھرتی کے لئے ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر و کمیٹی چیئرمین عامر حسین پنہور کی زیر صدارت دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ضلع کے مختلف محکموں میں دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو فوتی کوٹہ کے تحت بھرتی کے سلسلے میں امیدواروں کے کاغذات اور تمام تر معاملات کا جائزہ لینے کے بعد انٹرویو لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی نے متفقہ رائے کے بعد تعلیم، صحت، پبلک ہیلتھ سمیت دیگر محکموں میں 55امیدواروں کی فوتی کوٹہ پر ملازمت کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فوتی کوٹا پر بھرتی ہونے والے امیدواروں کواپنا حق ملا ہے امید ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں گے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری قربان علی راہو سمیت دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں