ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور نے شاہپورجھانیاں میں قائم جھانیاں پبلک لائبریری کا افتتاح کردیا

جمعرات 30 جون 2022 16:35

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور نے شاہپورجھانیاں میں قائم جھانیاں پبلک لائبریری کا افتتاح کیا اس موقع پر موجود معزز شہریوں اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے تعلیم کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں کوشش ہے کہ ضلع میں زیادہ سے زیادہ تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے اس مقصد کے لئے ضلع کے مختلف شہروں میں بند لائبریریوں کو دوبارہ کھلوانے اور نئی لائبریریوں کے قیام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جھانیاں پبلک لائبریری کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے اس لائبریری کے قیام سے شہر اور گردونواہ کے علم سے لگن رکھنے والے افراد اور زیرتعلیم طلباء و طالبات کو اپنے علم میں اضافہ کرنے کا بہترین موقعہ فراہم ہوگا ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اس علاقے کے نوجوان اپنے علم میں مزید اضافہ کرنے کے لئے اس لائبریری سے بھرپور فائدہ حاصل کریں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد حافظ ذیشان، مختیار کار قاضی احمد نعیم وسطڑو اور دیگر افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں