ہاکی اسٹیڈیم نواب شاہ میں 3 روزہ ہاکی کوچنگ کیمپ اختتام پذیر

اتوار 31 دسمبر 2023 13:30

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2023ء) سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز سندھ اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہید بینظیر آباد کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شہید بینظیر آباد کے زیرِ اہتمام 3 روزہ ہاکی کوچنگ کیمپ عسکری ہاکی اسٹیڈیم نواب شاہ میں اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ جس میں انٹرنیشنل ہاکی پلئیر خضر اختر نے کھلاڑیوں کو ہاکی کی مختلف ڈرلز کرائیں اور بنیادی قوانین کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے مختلف مشق کرائیں۔

(جاری ہے)

اس کوچنگ کیمپ میں ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد اور ڈسٹرکٹ سانگھڑ کے ک لڑکے اور لڑکیاں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ریجنل ہاکی ایسوسی ایشن شہید بینظیر آباد کے صدر و ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن سانگھڑ کے جنرل سیکریٹری سید اعجاز علی شاہ، ریجنل جنرل سیکرٹری سید غفران بخاری، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شہید بینظیر آباد کے جنرل سیکرٹری سید حسن عسکری کاظمی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس کوآرڈینیٹر محمد جاوید ملک موجود تھے۔ ہاکی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ہاکی پلئیر خضر اختر سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ اس سے ہماری ہاکی بہتر ہو گی۔ اس طرح کے کوچنگ کیمپس کا انعقاد ہوتے رہنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں