نوابشاہ :یونیورسٹی میں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کر دیا جاتا ہے، نرسنگ ہاؤس آفیسر کا انکشاف

وائس چانسلر، ڈائریکٹر یونیورسٹی اور وارڈن کو گرفتار کیا جائے،پروین رند کا مطالبہ

جمعرات 10 فروری 2022 22:29

نوابشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2022ء) پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں نرسنگ ہاؤس آفیسر پروین رند نے ڈائریکٹر اور وارڈن پر زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔نوابشاہ میڈیکل یونیورسٹی کی میڈیکل ہاؤس آفیسر پروین رند نیگزشتہ روز ڈائریکٹر اور وارڈن کے خلاف تشدد و ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا تھا۔

ایم ایل او ڈاکٹر نازیہ مگسی کا کہنا ہے کہ نرسنگ ہاؤس آفیسر پروین رند کے گلے اور ہاتھوں پر چوٹ کے نشان ہیں، پروین رند کے گال پر بھی سوجن ہے۔ نوابشاہ پریس کلب پر دھرنا دینے والی پروین رند کا کہنا ہے کہ پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ہراسمنٹ کی شکار لڑکیوں کو قتل کیا جاتا ہے، لاش پنکھے میں لٹکا دی جاتی اور خودکشی کا رنگ دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پروین رند نے مطالبہ کیا کہ وائس چانسلر، ڈائریکٹر یونیورسٹی اور وارڈن کو گرفتار کیا جائے، کل وارڈن فرحین اور عاتقہ نے مجھے مارا، میں لطیف ہال بھاگی، مجھے مار کھاتے اسٹوڈنٹس نے بھی دیکھا ہے۔دوسری جانب وائس چانسلر پیپلز میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر گلشن میمن کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی جائیگی ۔۔۔ \

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں