نوشہرہ ،بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کیخلاف کریک ڈاون ،کئی بجلی چورگرفتار

ہفتہ 8 اگست 2020 16:17

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) محکمہ واپڈا نوشہرہ سٹی سب ڈویژن کا بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف کریک ڈاون کئی بجلی چوروں کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کیخلاف بجلی چوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کیلئے مقامی تھانوں کومراسلے ارسال کر دئیے تفصیلات کے مطابق ایکسین نوشہرہ سٹی زکریا خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی ا نوشہرہ سٹی شاہد اقبال کی نگرانی میں نوشہرہ سٹی سب ڈویژنل سپرڈنٹ شکیل خان کی قیادت اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل خان کی موجودگی میں تشکیل کردہ چھاپہ مار ٹیم نے نوشہرہ کے علاقہ کنڈر میں بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے متعدد بجلی چوروں اور جنڈا مافیا کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے جس کے قبضے سے کئی سو گز تار بھی برآمد کیا گیا اور تمام بجلی چور و کنڈا مافیا کے خلاف بجلی چوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کیلئے مقامی تھانہ کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں