نوشہرہ ،سترہ سالہ نوجوان کے ساتھ جنسی درندے کی مدرسہ کے اندر جنسی درندگی کی کوشش، نوجوان کے شومچانے پر ملزم فرار

جمعہ 18 جنوری 2019 23:14

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب میں سترہ سالہ نوجوان کے ساتھ جنسی درندے کی مین ہال مدرسہ کے اندر جنسی درندگی کرنے کی کوشش نوجوان کے شومچانے پر ملزم فرار ہوگیا۔تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے متاثرہ نوجوان قائد علی شاہ کی رپورٹ پر جنسی درندے ملزم حنیف اللہ کو گرفتار کرلیا۔متاثرہ نوجوان کے مطابق وہ گھر سے آڈہ بازار زیارت کاکا صاحب جارہا تھا کہ سفاک ملزم نے اس کو بہانے سے بلایا اور مدرسہ کے مین ہال میں بدفعلی کرنے کی کوشش کی ۔

پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان کی رپورٹ پر ملزم حنیف اللہ کے خلاف زیر دفعہ PPC 377-511درج کرلیاگیا۔متاثرہ نوجوان قائد علی شاہ نے انصاف کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب میں جنسی درندے مسمی حنیف اللہ ولد بادشاہ سکنہ دربار آڈہ زیارت کا کا صاحب نے نوجوان مسمی قائد علی شاہ ولد شوکت علی شاہ سکنہ شھاب خیل محلہ آلہ آباد زیارت کا کا صاحب نے بہانے سے بلایا اور مین ہال مدرسہ مسجد میں لے جارہا بدفعلی کرنے کی کوشش کی نوجوان کے شو مچانے پر سفاک ملزم فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان کی رپورٹ پر ملزم حنیف اللہ کے خلاف زیر دفعہ PPC 377-511درج کرلیاگیا۔تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے متاثرہ نوجوان قائد علی شاہ کی رپورٹ پر جنسی درندے ملزم حنیف اللہ کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں