نوشہرہ، اضاخیل پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں تیزکردیں

کسی کو بھی علاقے میں منشیات فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی سماج دشمن عناصر علاقے کو فوری طورپر چھوڑ دیں، نیک زمان خان

بدھ 17 جولائی 2019 18:53

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ( ر) منصور امان کے خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او اضاخیل نیک زمان خان نے منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں تیزکردی ہیں اور کہا ہے کہ کسی کو بھی علاقے میں منشیات فروشی کی اجازت نہیں دی جائیگی ،سماج دشمن عناصر علاقے کو فوری طورپر چھوڑ دیں، منشیات فروخت کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ( ر) منصور امان کے خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی پبی خالد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او اضاخیل نیک زمان نے تمام علاقوں کی ناکہ بندی کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیزکردی امان گڑھ، اضاخیل پایان، خٹ کلے اور دیگرعلاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کی مہم تیز کردی جس کی وجہ سے منشیات فروشوں نے اپنے اڈے بند کرکے فرار ہوگئے علاقے میں امن وامان قائم کرنے کیلئے پولیس دن رات گشت کررہی ہے عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنایاجائے گا علاقے میں عوام نے سکھ کا سانس لے لیا ہے عوام نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا کیونکہ دن رات کاروائیوں سے علاقے میں جرائم کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں