۷خیبرپختونخوا حکومت اور نوشہرہ کے ممبر ان صوبائی اسمبلی کے درمیان ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا

ہفتہ 11 مئی 2024 21:25

A نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) خیبرپختونخوا حکومت اور نوشہرہ کے ممبر ان صوبائی اسمبلی کے درمیان ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق چیف سیکڑیری خیبرپختونخوا کی جانب سے تین نام پیش کئے گئے جس پر صوبائی حکومت اور نوشہرہ کے ممبران صوبائی اسمبلی کے تحفظات کا اظہار کردیا۔زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امین گنڈا پور نے تحریک انصاف ضلع نوشہرہ کے صدر اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں عمر کاکا خیل ،صوبائی وزیر میاں خلیق الرحمن اور ادریس خٹک کو نئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور نوشہرہ میں مالی بحران اور ترقیاتی اسکیموں پر بات کرنے کے لیے بلالیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں