نوشہرہ ،زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے مالک مکان زخمی ،ہسپتال منتقل

منگل 21 مئی 2024 23:42

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) نوشہرہ کے علاقے زنڈو بانڈہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے مالک مکان شدید زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ زنڈو بانڈہ میں مثل خان اپنے زیرتعمیرمکان میں محوخواب تھے کہ اس دوران ان کی زیرتعمیر مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں مثل خان ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئے جسے فوری طورپر ملبے سے نکال کر طبی امداد کی غرض سے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیاگیا زخمی ہونے والے مثل خان نامی شخص کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں