ڑ*نوشہرہ دو مختلف واقعات میں ایک طالبعلم سمیت دو افراد ڈوب کرجابحق ہوگئے

اتوار 12 مئی 2024 22:00

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) نوشہرہ دو مختلف واقعات میں ایک طالبعلم سمیت دو افراد ڈوب کرجابحق ہوگئے۔پولیس اور ریسکیو1122کے مطابق نظام پور کے علاقے کنڈاو کلے کے قریب دریا ئے سندھ میں 24 سالہ اکمل خان مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے خود شکار ہوگیا نوجوان اکمل خان دریائے سندھ میں ڈوب کرجابحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122نے چھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد نوجوان کی نعیش دریائے سندھ سے نکال لی۔پولیس کے مطابق تحصیل پبی کے علاقے اکبرپورہ میں نجی ئمنگ پول میں نہاتے ہوئے بارہ سالہ کمسن طالبعلم ظہیر اللہ ولد اکرام اللہ ڈوب کر جابحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں