نوشہرہ ،مسلح افراد نے عدالت سے پیشی بھگتنے کے بعد گھر جانے والے باپ بیٹے پر فائرنگ شروع کردی ،بیٹے کے سامنے باپ قتل

منگل 14 مئی 2024 22:22

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) نوشہرہ کے علاقے کابل ریور قاضی آباد میں دو مسلح افراد نے عدالت سے پیشی بھگتنے کے بعد گھر جانے والے باپ بیٹے پر فائرنگ شروع کردی بیٹے کے سامنے اس کے باپ کو قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسد اللہ ولد امان اللہ سکنہ مردان حال قاضی اباد کابل ریور نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد امان اللہ ولد رحیم اللہ سکنہ مردان حال قاضی آباد کابل ریور کے ہمراہ عدالت میں پیشی بھگت کر گھر واپس آرہے تھے جب اپنے گھر کی گلی واقع قاضی آباد پہنچے تو اس دوران ملزمان امان اللہ ولد میر محمد سکنہ مردان حال قاضی آباد کابل ریور ملزمان رحیم اللہ ولد ظاہر شاہ ،شکیل ولد رحیم اللہ ساکنان مردان حال قاضی آبادپہلے سے تاک میں کھڑے تھے اور ہمیں دیکھتے ہی ہم پر فائرنگ شروع کردی اور میرے والد امان اللہ کو فائرنگ کرکے میرے سامنے قتل کردیا، میں خالی ہاتھ ہونے کی وجہ سے کچھ نہ کرسکا ۔

ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرا رہوگئے، ملزمان کے ساتھ قتل مقاتلے کی سابقہ دشمنی چلی آرہی ہے۔ نوشہرہ کلاں پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔\378

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں