بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر وڑھ کے مخدوش حالات کے خلاف نوشکی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی

جمعہ 14 جولائی 2023 20:00

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2023ء)بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر وڑھ کے مخدوش حالات کے خلاف نوشکی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی ،شہر کے تمام مارکیٹیں، تجارتی مراکز،مالیاتی ادارے مکمل بند رہے جبکہ بی این پی کے سی ای سی رکن میر خورشید جمالدینی، ضلعی رہنماء حاجی منیر مینگل،میر پسند خان ماندائی ،روف مینگل و دیگر ہڑتال کو مانیٹر کرتے اور ہڑتال کا جائزہ لیتے رہیںاور وقتا فوقتا شہر میں گشت کرتے رہیں اور ہڑتال کو کامیاب بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کامیاب شٹرڈاؤن پر تمام دکانداروں و تاجروں کا شکریہ ادا کیا۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں