نوشکی پاک آرمی ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:54

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) نوشکی پاک آرمی ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری سیلاب میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل اور ریلیف دیا جارہا ہے ضلع نوشکی کے علاقہ یونین کونسل ڈاک عیسی چاہ میں سیلاب کے باعث شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہونے کے بعد ہفتے کے روز پاک آر می فرنٹیر کور اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے زریعے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے اور ڈاک و انام بوستان کے 20 سے زاہد دیہات کے لوگوں کو ریلیف پہنچایا جارہا ہے کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء کرنل افضال مالک 110 ونگ کے کمانڈر کرنل عزیر عارف نائب صوبیدار محمد آصف سول انتظامیہ کے دفعدار فرمان علی مینگل یونین کونسل چیئرمین میر آزاد خان مینگل قبائلی رہنما میر منظور مینگل آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں