نوشکی، بورنالہ ڈاک میں سیلابی ریلے کے باعث درجنوں دیہات کا شہر سے تیسرے روز بھی زمینی رابطہ منقطع

منگل 16 اپریل 2024 23:29

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) بورنالہ ڈاک میں سیلابی ریلے کے باعث درجنوں دیہات کا شہر سے تیسرے روز بھی زمینی رابطہ منقطع ہے پانی بڑھنے کے باعث ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا لوگ آبادی کو بچانے رات بھر پہرے دیتے رہے علاقے میں اشیاء خوردنوش کی قلت تفصیلات کے مطابق کوئیٹہ اور شمالی بلوچستان و افغانستان میں حالیہ شدید بارش کے نتیجے میں پاک افغان بارڈر پر شمالی بلوچستان اور افغانستان سے سیلابی ریلے بور نالہ کے زریعے نوشکی میں داخل ہیں پانی کے بہاؤ میں تیزی آرہی ہے 14 فٹ بلند سیلابی ریلہ دن روز سے جاری ہے جس سے یونین کونسل ڈاک اور یونین کونسل انام بوستان کے مختلف دیہات کو خطرات لاحق ہے ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو محتاط رہ کر انتظامیہ سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے سیلابی ریلے کی وجہ تیسرے روز بھی ڈاک اور انام بوستان یونین کونسل کا نوشکی شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہے یونین کونسل چیئرمین میر آزاد خان مینگل نے بتایا یہی صورتحال رہی تو علاقے میں اشیاء خوردنوش کی قلت پیدا ہونے کا اندیشہ ہے خوراک ادویات اور شیرخوار بچوں کو دودھ کی قلت سے مشکلات و پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے بیدی کلی ناصر خان کلی سلطان شاہ کلی مہر اللہ کلی محمود زئی کلی سردار عبدالصمد کلی جانو خان کلی صالح محمد کلی خیر بخش کلی درزی چاہ کلی عمر شاہ زین دین عیسی چاہ عمر شاہ اور زاروچہ جانے والے روستے گڈانگ کے مقام پر زیر تعمیر سڑک پر پُل کی عدم تکمیل کے باعث بند ہیں واضع رہے حالیہ طوفانی بارشوں سے بورنالہ سے سیلابی پانی مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے دوسری جانب شدید بارش اور سیلاب سے زرعی فصلات کو بری طرح نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں