y نوشکی واقعہ میں بس میں سوار ایک مسافر کا بیان سامنے آگیا

ط* بس میں ہم 19 افراد سفر کر رہے تھے جن میں 4 عورتیں اور 15 مرد شامل تھے، ہم ایران جارہے تھے ،نقاب پوش افراد نے بس روک کر نو افراد کو گولیاں مار دیں ،ڈرائیور بس کو لے کر قریبی تھانے لے گیا ، مسافر سجاد احمد

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) نوشکی میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے واقعہ میں بس میں سوار ایک مسافر کا بیان سامنے آگیا ،مسافر سجاد کا کہنا تھا کہ بس میں ہم 19 افراد سفر کر رہے تھے جن میں 4 عورتیں اور 15 مرد شامل تھے۔

(جاری ہے)

سجاد احمد نے کہا کہ ہم کوئٹہ سے براستہ ایران جا رہے تھے کہ نوشکی کے قریب بس میں چند نقاب پوش افراد داخل ہوئے جنہوں نے بس سے اٹھ سے نو افراد کو نیچے اتار لیا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے بس سے نیچے اتارے گئے افراد پر گولیاں چلائیں جب کہ ہمیں بس میں گولیاں چلنے کی آوازیںسنائی دے رہی تھیں۔مسافر نے مزید بتایا کہ بس کا ڈرائیور بس کو آگے لے گیا اور آگے لے جاکر قریب ہی ایک تھانے میں پہنچادیا۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں