نوشکی میں دستی بم حملہ،15افراد زخمی ہوگئے

منگل 14 اگست 2018 18:10

نوشکی میں دستی بم حملہ،15افراد زخمی ہوگئے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) نوشکی میں دستی بم حملہ15افراد زخمی ،تفصیلات کے مطابق منگل کو نوشکی کے علاقے مسجد روڈ پر نا معلوم حملہ آور سڑک کنارے کھڑے شہریوں پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں15افراد ندیم احمد ،حبیب اللہ ،محمد عالم ،شمس الدین ،داد کریم ،نجیب اللہ،عبدالغنی ،امیر جان،زکریا ،حیات خان،منیر احمد ،عصمت ،غلام فاروق،محبوب شاہ،عبدالروف ،نجیب اللہ زخمی ہوگئے ،واقعہ کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا مزید کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں