سلیکٹڈ وزیر اعظم نے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ قرض لیا:چوہدری ارشد اقبال

اب قرض لینے کو ترقی کے لئے رکاوٹ قرار دے رہے ہیں ا:بانی صدر اوکاڑ چیمبر

جمعہ 2 جولائی 2021 21:39

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2021ء) اوکاڑہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے بانی، صدر اور مسلم لیگ ن کے راہنما فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) چودھری ارشد اقبال نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ قرض لیا اور اب قرض لینے کو ترقی کے لئے رکاوٹ قرار دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میڈیا سنٹر کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت وحید آرائیں کر رہے تھے فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) چودھری ارشداقبال نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کا ارشاد عالیہ ہے کہ قرض پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرض اس سلیکٹڈ وزیر اعظم نے لیا اور طرفہ تماشہ یہ ہے کہ کوئی ایک بھی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا آج عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں موجود حکومت نے ایک بھی میگا واٹ بجلی کا منصوبہ شروع نہیں کیا ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم بھی دنیا میں سب سے انوکھے وزیر اعظم ہیں جو بات کرنے سے پہلے کبھی نہیں سوچتے قرض کے بھاشن دینے سے پہلے انہوںنے اس امر پر غور بھی نہیں کیا کہ سب سے زیادہ قرض انہوںنے ہی لیا ہے

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں