اوکاڑہ کی عوام نے پی ٹی آئی کو بُری شکست دیکر ثابت کر دیا کہ اوکاڑہ مسلم لیگ کا قلعہ ہے ،عابد شیرعلی

مسلم لیگ پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دیں گے اور مسلم لیگ فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کریگی مثبت تنقید کریگی جو انتخابات میں دھاندلی ہو ئی ہے اُسکا احتجاج پالیمنٹ میں اور پارلیمنٹ کے با ہر بھی کر یں گے ،لیگی رہنماء

جمعہ 17 اگست 2018 22:10

اوکاڑہ کی عوام نے پی ٹی آئی کو بُری شکست دیکر ثابت کر دیا کہ اوکاڑہ مسلم لیگ کا قلعہ ہے ،عابد شیرعلی
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماء چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ عوام نے آج بھی نواز شریف کو ووٹ دیکرا عتماد کیاہے نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں اوکاڑہ کی عوام نے پی ٹی آئی کو بُری شکست دیکر ثابت کر دیا کہ اوکاڑہ مسلم لیگ کا قلعہ ہے مسلم لیگ پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دیں گے اور مسلم لیگ فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کریگی بلکہ مثبت تنقید کریگی جو انتخابات میں دھاندلی ہو ئی ہے اُسکا احتجاج پالیمنٹ میں اور پارلیمنٹ کے با ہر بھی کر یں گے اِن خیالات اظہار انہوں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ سٹی صدر محمد اکبر خان سے ملاقات کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے انتخابات کے نتائج چوری کیے ہیں انکو اللہ تعالیٰ کبھی معاف نہیں کر یں گے میاں محمد نواز شریف آج بھی عوامی لیڈر ہیں اور انشا اللہ لیڈر رہیںگے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں